جرمنی کا اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات معطل کرنے کا اعلان

برلن نے غزہ سٹی پر مکمل قبضے کے اسرائیلی منصوبے کے پیشِ نظر اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات تا اطلاع ثانی روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دریں اثنا، غزہ میں امداد کے منتظر تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر مالیات بیزلیل سموٹریچ نے اعلان کیا ہے کہ 2005 میں خالی کیے گئے مغربی کنارے کے یہودی بستیوں کو جلد دوبارہ آباد کیا جائے گا، جسے اُن کے بقول "فلسطینی ریاست کے خاتمے کے منصوبے” کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ