پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم، شزا فاطمہ

IMG 20250916 WA0526 scaled




اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نازیروغلو نے ملاقات کی، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور جدت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آئی ٹی بزنس کونسل کے تحت مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے، پاکستان میں ٹیکنالوجی پارک کے قیام، انٹرن شپ اور فیلوشپ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے جیسے اقدامات پر بات چیت ہوئی تاکہ نوجوانوں کے لیے نئے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم کے "ڈیجیٹل نیشن” کے وژن کے تحت پاکستان ترکیہ کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز تر بنایا جا سکے، جدت کو فروغ دیا جا سکے اور نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع فراہم ہوں
ترکیہ کے سفیر نے یقین دلایا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا، ڈیجیٹل روابط کو بڑھائے گا، علم و مہارت کے تبادلے کو فروغ دے گا اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ایک جدید اور مربوط پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں کردار ادا کرے گا۔
وزارت آئی ٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے آئی سی ٹی شعبے کو مسابقتی کھلاڑی بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داریوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ