ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی: آئی ایس پی آر

FB IMG 1759999175122 1



راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دشمن ملک کے حمایت یافتہ عناصر پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز ملکی سلامتی، امن و استحکام کے لیے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری حد تک جاری رکھی جائے گی اور ملک دشمن عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ