اسلام آباد — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ایک ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور مضبوط معاشی اشاریوں پر عالمی اداروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ پیش رفت حکومت کی مالی نظم و ضبط، اقتصادی اصلاحات اور پائیدار ترقی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کے مطابق، پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے اور عالمی اداروں کا اعتماد اسی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، اس اسٹاف لیول معاہدے کے بعد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ منظوری دے گا، جس کے نتیجے میں ایک ارب ڈالر کی قسط جاری ہونے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔