اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ ہر حال میں غزہ کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے، چاہے انہیں سمندر میں مچھلیوں کی خوراک ہی کیوں نہ بننا پڑے یا اسرائیلی ڈرون کا نشانہ کیوں نہ بننا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ان کا دینی و اخلاقی فریضہ ہے اور وہ کسی دھمکی یا خطرے سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ مشتاق احمد کے مطابق غزہ کے نہتے عوام پر ظلم اور محاصرے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ضروری ہے، اور اس مقصد کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ حمایتی طبقہ ان کے عزم کو سراہ رہا ہے جبکہ بعض ناقدین نے اس سفر کو خطرناک قرار دیا ہے۔