یروشلم – اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر رضامندی کے لیے صرف 24 گھنٹے کی مہلت دیں۔ بصورت دیگر، مذاکرات کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دینا چاہیے۔ سموٹریچ نے یہ بیان ایک سکیورٹی اجلاس کے دوران دیا۔سموٹریچ نے شمالی غزہ کو اسرائیل میں شامل کرنے اور وہاں نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے کہا، ’’میرے خیال میں یہ ایک سنہری موقع ہے۔ ہم شمالی غزہ سے آغاز کر سکتے ہیں، اور تین نئی بستیاں قائم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی چیف آف اسٹاف بھی حالیہ دنوں میں شمالی غزہ کو ’’سکیورٹی انضمام‘‘ کے طور پر اسرائیل میں شامل کرنے کی حمایت کر چکے ہیں۔دوسری جانب، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اس کا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے۔ سی این این کے مطابق، امریکہ نے حماس کو پیغام دیا ہے کہ اسے جنگ بندی سے متعلق نئے مجوزہ معاہدے پر فوری ردعمل دینا ہوگا، ورنہ امریکہ اسرائیل کو دی گئی ان ضمانتوں سے دستبردار ہو سکتا ہے، جن کے تحت اسرائیل مذاکرات پر رضامند ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق حماس کے اعلیٰ رہنما خلیل الحیہ اس معاہدے کے حق میں ہیں، تاہم وہ غزہ میں موجود تنظیم کی قیادت کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔امریکہ، مصر اور قطر کی جانب سے حماس پر سفارتی دباؤ بڑھا دیا گیا ہے تاکہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر جلد از جلد معاہدہ طے پا سکے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے اہم نکات پر پیش رفت کے بعد معاہدے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق، حماس آئندہ چند دنوں میں معاہدے پر رضامندی ظاہر کر سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت 60 دن کی جنگ بندی ہوگی، جس کے دوران حماس 28 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی، جن میں 10 زندہ افراد اور 18 ہلاک شدگان کی لاشیں شامل ہیں۔اس دوران غزہ میں اقوام متحدہ اور ریڈ کریسنٹ کی نگرانی میں فوری اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد پہنچائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مذاکرات کے دوران بعض علاقائی نقشوں اور فوجی پوزیشنز میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے، جن میں محور موراگ کی حد بندی میں تبدیلی اور افواج کی نئی تعیناتی شامل
متعلقہ پوسٹ
اسلام آباد: لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ 2022 کے توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے عمران اسمٰعیل کو تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں طلبی پر پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے۔ کیس کی سماعت کل 24 جولائی کو ہو گی،…
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے لیے اقدامات کا اعلان متوقع
پشاور: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج شدید بارشوں اور طغیانی کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوئے۔ دورے کا مقصد متاثرین کی مشکلات کا قریب سے جائزہ لینا اور امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سب سے پہلے سوات پہنچے جہاں وفاقی وزیر امیر مقام اور دیگر اعلیٰ…
چینگ گونگ، کُنمنگ میں مشعلوں کی روشنی میں "ایشیا کے پھولوں کے دارالحکومت” کی رونقیںہزاروں افراد نے ٹارچ فیسٹیول میں جوش و خروش سے شرکت کی
جولائی 2025 کے آخر میں چین کے صوبہ یونّان کے شہر کُنمنگ کے چنگ گونگ ضلع میں 19ویں "پھولوں کے دارالحکومت کے ثقافتی سیاحت فیسٹیول” اور 10ویں "لولؤنگ ٹارچ فیسٹیول” کا رنگارنگ انعقاد ہوا۔ اس جشن میں ثقافتی رقص، آگ کا الاؤ، الیکٹرانک موسیقی کی محفلیں، اور مقامی ثقافت سے جُڑی سرگرمیاں شامل تھیں۔ تہوار کے اہم لمحات میں غیر…
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ملک کی پہلی "ڈیجیٹل اکنامک مردم شماری” کا آغاز کر دیا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعرات کے روز پاکستان کی پہلی "ڈیجیٹل اکنامک مردم شماری” کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹا سیٹ ملک کی معیشت کو سائنٹیفک پلاننگ کی بنیاد فراہم کرے گا اور قومی سطح پر اقتصادی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرے گا۔احسن اقبال نے…
پی ٹی آئی سے قومی اسمبلی میں تین بڑے عہدے اور کمیٹی رکنیت واپس
اسلام آباد( بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا جھٹکا لگا ہے، جہاں اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے واپس لے لیے گئے ہیں۔ عمر ایوب اپوزیشن لیڈر، زرتاج گل پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے فارغ ہوگئے، جبکہ اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی خالی…
پاکستان عالم اسلام میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، حافظ طاہر اشرفی
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان عالم اسلام میں ایک ممتاز اور متحرک کردار ادا کر رہا ہے، اور موجودہ حالات میں ملکی دفاع، داخلی استحکام اور اسلامی وحدت کے فروغ کے لیے نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ "پاک فوج نے…