دبئی: آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے جبکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ ٹکٹ کئی دن پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں اور شائقین کرکٹ اس تاریخی مقابلے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک-بھارت میچ ہمیشہ ہائی وولٹیج مقابلہ ثابت ہوتا ہے اور اس بار بھی سخت اور سنسنی خیز کھیل دیکھنے کو ملے گا۔