وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے منگل کی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے ایک عارضی راہداری کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔
بدر البوسعیدی نے ایکس پر ایک بیان میں لکھا کہ ’تہران میں اپنے ساتھی عباس عراقچی کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے۔‘
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’مجھے امید ہے ہم جلد آبنائے ہرمز کے لیے ایک عارضی راہداری اور محفوظ بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے عملی انتظامات کا اعلان کریں گے۔‘
Constructive dialogue in Tehran with my colleague Dr @Araghchi. I am hopeful we will soon announce a temporary corridor for the Strait of Hormuz and practical arrangements to restore safe navigation. Future management of the Strait and a permanent solution will follow in due… pic.twitter.com/UBkKE2j4SL
— Badr Albusaidi – بدر البوسعيدي (@badralbusaidi) August 25, 2026
عمان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام اور مستقل حل پر بعد میں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے آرٹیکل 5 کے مطابق پیش رفت کی جائے گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات امن و تعاون، استحکام اور بحری آمدورفت کی آزادی کے فروغ کے لیے کیے جائیں گے۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دوسری جانب عباس عراقچی نے بھی منگل کی شب ایکس پر پاکستان کے فیلڈ مارشل اور عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقاتوں کے بعد ایک مختصر بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’امن اور استحکام کے لیے ایران کا عزم ہمسایہ ممالک کے ساتھ مستقل مزاج سفارت کاری سے ہم آہنگ ہے۔‘
عباس عراقچی نے ان ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانی اور عمانی مہمانوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں علاقائی حل پر زور دیا گیا۔ نئی راہداری کے لیے تجویز کردہ فریم ورک، مشترکہ بارودی سرنگوں کی صفائی، اور آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام کی تجویز اس کی واضح مثال ہے۔‘
Iran’s commitment to peace and stability is matched by steadfast diplomacy with our neighbors. In talks with Pakistani and Omani guests, regional solutions were stressed.
Proposed framework for new corridor, joint mine-clearing, and future management of Hormuz is case in point. pic.twitter.com/5VYzRp1DzY
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) August 25, 2026
پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ پیر کو ایران کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جہاں ان کی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اعلیٰ ایرانی عہدیداروں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بعد میں ایرانی صدر سے ملاقات کو ’انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز‘ قرار دیا تھا۔

