آئی جی اسلام آباد کی زیرِ صدارت 6 گھنٹے طویل آپریشنل کمانڈرز کانفرنس شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، جرائم کے خاتمے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور
اسلام آباد (عباس احمد )انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت رات گئے 6 گھنٹے طویل آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، پولیس کی کارکردگی، جرائم کی روک تھام، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولیات سے متعلق جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں تمام…

